ہملٹن: سمندری طوفان نکول برمودا کے ساحل سمندر سے ٹکرا گیا، 20 ہزار
خاندان پھنس گئے۔ نیوز کے مطابق سمندری طوفان نکول برمودا کے ساحل سمندر سے
ٹکرا گیا ہے، امریکہ ہیوریکن سینٹر کے مطابق تیز ہواﺅں کی رفتار 120
کلومیٹر فی گھنٹہ سے چل رہی
ہیں ساتھ بارش کی بھی یہی رفتار ہے،
بیس ہزار
خاندانوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے
آج بھی بند رہیں گے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیزی سے جاری ہے، یہ
سمندری طوفان تیزی سے اگلی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے۔